13 اکتوبر 2013 - 20:30
طالبان کا چھے امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان نے مشرقی علاقے میں چھے امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے

ابنا: افغانستان میں طالبان نے مشرقی علاقے میں چھے امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طانبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان نے مشرقی صوبے لوگر میں امریکی فوجیوں پر حملہ کیا اور ان کے دو ٹینک تباہ کردیئے جس میں چھے امریکی فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ علی خان کے علاقے میں کیا گيا۔طالبان نے صوبے وردک کے علاقے شابی میں بھی امریکی فوجیوں کا ایک ٹینک تباہ اور اس میں موجود تمام فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ابھی تک ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ادھر شمالی افغانستان میں واقع صوبے پروان میں امریکی ایربیس پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ بھی طالبان نے کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲